انسٹی ٹیوٹ فار اسٹڈی آف مسلم سوسائٹیز اینڈ سولائزیشن
یہ بوسٹن یونیورسٹی کا انسٹی ٹیوٹ ہے جو 11 ڈیپارٹمنٹ اور 31 فیکلٹیز پر مشتمل ہے۔ اس انسٹی ٹیوٹ میں مسلم دنیا اور مسلم معاشروں پر گہری تحقیق کی جارہی ہے۔ اس فیکلٹی کے ممبران عموماً ڈیپارٹمنٹ سے باہر ورکنگ فیلڈ میں اپنی نمایاں شہرت رکھتے ہیں اور اپنی فیلڈ کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ ان کی زیر نگرانی مکمل ہونے والی تحقیق عملی میدان میں نہایت مثبت اضافہ سمجھی جاتی ہے۔
انسٹی ٹیوٹ نے ریسرچ جرنل اور کمیونٹی پروجیکٹ میزان کے نام سے شروع کیا ہے۔ جس کی ویب سائٹ کا لنک یہ ہے۔:
انسٹی ٹیوٹ ایک فیسی لیٹیٹنگ باڈی ہے اور مختلف شعبوں کے ماہر اس پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے ریسرچ کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔ یہ انسٹی ٹیوٹ بوسٹن یونیورسٹی کے شعبہ علوم اسلامیہ کو بھی گائیڈ کرتا ہے اور ریسرچ پروگرامز میں شعبے کے ساتھ ایفیلی ایشن رکھتا ہے۔
ڈیپارٹمنٹ کا آفیشل پیج یہ ہے: