علوم الحدیث آن لائن فورمز

جامع الخادم الحرمین للسنۃ

جامع خادم الحرمین الشریفین للسنۃ النبویۃ المطہرۃ

                                                                اگر کوئی شخص حدیث کے متون ، روات اور اسناد پر تحقیق کرنا چاہے تو یہ ویب سائٹ تمام دیگر ویب سائٹس اور سافٹ وئیرز سے زیادہ مفید ثابت ہوگی۔ وجہ یہ ہے کہ اس ویب سائٹ پر قائمۃ الرواۃ میں کسی بھی حدیث کے تمام رواۃ کا تعارف ایک ہی صفحے پر مل جاتا ہے۔ مثلاً کسی حدیث کو اگر آٹھ راویوں کے روایت کیا ہے تو ان آٹھوں کا نام ، شہرت ، لقب، کنیت ، نسب ، تاریخ وفات، عدد المرویات موجود ہیں۔ اس سے ہٹ کربھی حدیث کے بطاقۃ میں راوی کا نام ، نسب ، کنیت، بلد اقامت،خاندانی تعلق، بلد وفات، تاریخ وفات،بلد رحلت، تقریب کے مطابق روای کا طبقہ، ابن حجر اور امام ذہبی کے نزدیک اس کا رتبہ، کس کس سے روایت اور اس سے کس کس نے روایت کی؟، جرح وتعدیل کس نے کیا کی؟، کس مصنف نے اس سے کتنی کتنی روایات لیں؟ کس کتاب میں ااس کی کتنی کروایات موجود ہیں؟ یہ تمام تفصیلات اکٹحی ایک جگہ جمع کردی گئی ہیں۔ جو لوگ حدیث کے موضوع پر استنادی ابحاث سے دلچسپی رکھتے ہیں وہ اس ویب سائٹ سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

                                                                اس ویب سائٹ پر کچھ اور اہم سہولیات بھی میسر ہیں مثلاً تطبیقات سیکشن ہے جس میں تطبیقات حدیث، امثال حدیث، تواریخ متون اور اَقوَل اہل العلم کے باب انتہائی اہم اور مفید ہیں۔

جواب دیں