موقع معرفۃ اللہ
معرفۃ اللہ بہت بڑی ویب سائٹ ہے جہاں ذات باری تعالی سے متعلق عمدہ معلومات جمع کی گئی ہیں۔ یہاں ویب سائٹ کی ٹیم کی جانب سے سے تیار کی گئی کتب اور بے شمار موضوعات پر آرٹیکلز موجود ہیں۔ اس ویب سائٹ پر شبہات اور ان کے جوابات بھی موجود ہیں۔ دل چسپی کی چیزیں دو ہیں ۔ ایک تو نومسلموں کی کارگزاریاں اور دوسرا اللہ کی ذات کی معرفت کے اقرار کی طرف لوٹنے والوں کا سیکشن جہاں غیر مسلموں اور سابق ملحدوں کی تحریریں موجود ہیں۔ اس باب میں دلچسپی رکھنے والے ان تحریروں سے بھرپور استفادہ کرسکتے ہیں۔ اس ویب سائٹ کی ایک اہم خاصیت یہ بھی ہےکہ یہ ویب سائٹ ہندی، ہیبریو اور چائینیز سمیت دنیا کی 12 زبانوں ہے جس کے باعث اس کا دائرہ اثر بہت وسیع ہے۔