ڈیوک یونیورسٹی
ڈیوک یونیورسٹی کا شعبہ علوم اسلامیہ ڈیوک اسلامک اسٹڈیز سینٹر(DISC) کے نام سے کام کررہا ہے۔ علوم اسلامیہ میں تحقیق کے حوالے نہایت فعال ہے۔ یہاں اعلی سطح کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ یہ نارتھ امریکا میں اسلامک اسٹڈیز کا کا سب سے بڑا انسٹی ٹیوٹ ہے جو طلبہ میں لیڈر شپ کے اوصاف دیکھنا چاہتا ہے تاکہ وہ مستقبل میں اسلامی دنیا کو لیڈ کرسکیں۔
تحقیق عمومی طور پر مسلمانوں کو درپیش معاشی، سیاسی موضوعات پر ہے اور ریسرچ میں کمپیریٹو اور کراس کلچر اپروچ استعمال کی جاتی ہیں۔ ریسرچ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ڈیپارٹمنٹ کا ایڈوائزری بورڈ کام کرتا ہے۔ جب کہ ریسرچ کے حوالے سے کچھ پروجیکٹ متعارف کروائے گئے ہیں جن میں سب سے اہم سب صحارن کنٹریز میں اکیڈمک نیٹ ورکنگ ہے۔ دوسرے نمبر پر مسلم لائیوز کا مطالعہ ، ان پر ریسرچ اور حل پر تحقیق کی جاتی ہے۔
اس پروگرام کے بارے میں لکھا ہے:
گریجوایٹ اور انڈر گریجویٹ پروگرامز کے ساتھ یہاں ISTHMUS کے نام سے ایک پروگرام متعارف کرایا گیا ہے۔ جس کامقصد یہ ہے کہ نارتھ کیرولینا،مڈل ایسٹ، ساؤتھ ایشیا ، ساؤتھ ایسٹ ایشیا کے مسلم معاشروں کی معاشرت ، افکار اور تہذیبی موضوعات پر تحقیق کو سامنے لایا جائے تاکہ تحقیق عمل مزید بہتر ہوسکے اور اس حوالے سے کمیونٹی میں آگاہی پیدا ہو۔ یہاں اس حوالے سے کانفرنس، ورکشاپ، پروجیکٹ اور تحقیقی رہ نمائی کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
ڈیوک یونیورسٹی کے شعبہ علوم اسلامیہ میں مسلم معاشروں پر گہری تحقیق کا رجحان ہے ۔ اس مقصد کے لیے ”ایکسپرینشل لرننگ پروگرام “کے نام سے یہاں ریسرچ اسکالرشپ پروگرام موجود ہے۔ اس پروگرام کے توسط سے باحثین کو متعدد عرب ممالک میں جاکر تحقیق کرنے کی سہولت دی جاتی ہے۔
ڈیپارٹمنٹ کا آفیشل پیج یہ ہے:
https://islamicstudies.duke.edu /
پروگرام ISTHMUS کا آفیشل لنک یہ ہے:
https://islamicstudies.duke.edu/isthmus
ڈیوک اسلامک سنٹر کا آفیشل پیج یہ ہے: