پاک اردو انسٹالر
یہ سافٹ وئیر ایم بلال ایم نے ڈئزائن کیا جو ان کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ یہ مختصر سا سافٹ وئیر کمپیوٹر میں اردو پلگ ان،اردو فونیٹک کی بورڈ اور اردو فونٹ انسٹال کرتاہے جس سے کمپیوٹر میں اردو سپورٹ شامل ہوجاتی ہے اور کمپیوٹر میں جہاں انگلش لکھنا ممکن ہو وہاں اردو لکھی جاسکتی ہے ۔ مائیکروسافٹ آفس میں بھی اردو لکھنے کے لیے یہی سافٹ وئیر انسٹال کرنا پڑتا ہے۔ اردو پلگ ان کو ڈائریکٹ مائیکرو سافٹ کی ویب سائٹ سے داؤن لوڈ کرکے انسٹال کرنا بھی ممکن ہے مگر یہ سافٹ وئیر دسیوں مسائل کا حل ہے یہی وجہ ہے کہ اردو کی پوری آن لائن کمیونٹی اسی سافٹ وئیر پر انحصار کرتی ہے اور مینوئل طریقے سے کوئی بھی انسٹال نہیں کرتا۔ یہ سافٹ وئیر درج ذیل صفحے سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔