مائیکروسافٹ آفس

اشاریہ، اعلام واماکن اور اصطلاحات کی فہرست کا آسان طریقہ

اشاریہ، اعلام واماکن اور اصطلاحات کی فہرست کا آسان طریقہ

                                         مقالے میں رسمی چیزوں کو درست طریقے سے شامل کرنا انتہائی ضروری ہے کیوں کہ یہ رسمی چیزیں جن میں فہارس بھی شامل ہوتی ہیں آپ کے مقالے کی افادیت کو دوگنا کردیتی ہیں۔ ان رسمی چیزوں میں فہارس ایک اہم جزو ہے۔ اعلام واماکن کی فہرست یا اصطلاحات کی فہرست شامل کرنا ایک مشکل کام تھا۔ سابقہ کسی ایک ویڈیو میں ہم نے معمولی سا اشارہ کیا تھا کہ فلاں ٹول کو استعمال کرتے ہوئے خود کار طریقے سے اعلام واماکن اور اصطلاحات کی فہرست صفحہ نمبرز کے ساتھ شامل کی جاسکتی ہے۔ ناظرین اس بات کو نوٹ کرتے ہوئے تبھی سے یہ سوال بھیج رہے تھے کہ اس کا طریقہ کار بھی سمجھایا جائے تاکہ ہمارے مقالہ نگاروں کی یہ مشکل بھی حل ہو۔ اس ویڈیو میں اعلام واماکن اور اصطلاحات کی فہارس کو شامل کرنے کا مکمل طریقہ بتایا گیا ہے۔

اس ویڈیو میں آپ کو بتایا جائے گا کہ:

اعلام، اماکن اور اصطلاحات کو شامل کرنے کا کیا طریقہ ہے؟

مکمل مقالے سے ایک مخصوص لفظ کو کیسے صفحہ نمبر کے ساتھ نکالا جاسکتا ہے؟

اگر تمام الفاظ کی بجائے چند الفاظ کو شامل کرنا ہے یا چند ایک کو چھوڑ کر باقی کو شامل کرنا ہے تو کیسے کیا جائے؟

اشاریہ یا فہرست کا ڈیزائن کیسے تبدیل کیا جائے؟

صفحات نمبر کو مخصوص طرز میں ظاہر کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

ہماری اگلی ویڈیوز:(1)پیراگراف کی درست فارمیٹنگ، سٹائل شیٹ، شارٹ کی (2) اشعار کی فارمیٹنگ، سٹائل شیٹ، شارٹ کی

یہ ویڈیو مقالہ نگاروں کے لیے ایک اہم اپ ڈیٹ ہوگی۔ ہمارے اندازے کے مطابق تمام قسم کے موضوعات پر لکھنے والے اس سے استفادہ کرکے اپنے مقالے کو بہتر فارمیٹ میں پیش کرسکیں گے۔

اگر یہ ویڈیو آپ کو پسند آئے تو اپنے دوستوں کے ساتھ شئیر کریں اور ہمارے چینل کو سبسکرائب کریں۔

باحثین علوم اسلامیہ

BAHISEEN.COM

جواب دیں