نمائندگان
”محنتـ اور خدمتـ کے جذبے سے سرشار قافلے کے ہم سفر بنیے!“
نمائندگان کی بنیادی ذمہ داری اپنے ادارے ، تنظیم یا اسکالر کا تعارف کروانا ہے۔ اگر آپ اس سلسلے میں ہماری مدد کرسکتے ہیں تو اس میں اپنا حصہ ڈالیے۔
نمائندگان درج ذیل کاموں میں حصہ لے سکتے ہیں:
اگر آپ کسی ادارے سے وابستہ ہیں تو اس کا تعارف کروائیے!
اگر آپ کسی اسکالر سے وابستگی رکھتے ہیں تو ان کا تعارف کروائیے!
اگر آپ کسی تنظیم، یونین یا آرگنائزیشن سے تعلق رکھتے ہیں تو اس کا تعارف کروائیے!
طریقہ کار:
ملک کے مختلف علاقوں ، صوبوں میں ریجنل کوآرڈینیٹرز یا براہ راست ادارے سے بذریعہ ویب سائٹ رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ کوآرڈینیشن کے لیے درج ذیل شرائط رکھی گئی ہیں:
ادارے /اسکالر یا تنظیم سے آپ کا تعلق ہونا ضروری ہے۔
کوآرڈینیٹرز رابطہ کاری کےذرائع مثلاً واٹس ایپ/فیس بک/ای میل سے واقفیت رکھتے ہوں۔
درج ذیل معلومات درکار ہوں گی:
نام
شناختی کارڈ نمبر
موبائل نمبر
ای میل یڈریس
ادارے/اسکالر یا تنظیم کا نام
ادارے/اسکالر یا تنظیم سے آپ کے تعلق کی نوعیتـ
متعلقہ ادارے اسکالر یا تنظیم کا رابطہ نمبر
یہ معلومات ہمیں درکار ہوں گی۔ آپ دیے گئے فارم کا پرنٹ لے کر پُر کریں اور متعلقہ سربراہ کی تصدیق کروا کے ہمارے ڈاکـ کے پتے پر بھیج دیجیے!