کمپوزنگ ٹائپنگ کا کام کروانے سے پہلے یہ ضرور جان لیں
تحقیق کاروں کوکمپوزنگ یاٹائپنگ کے کام کی ضرورت اکثر پیش آتی ہے۔بہت سے تحقیق کار یہ کام خود بھی کرتے ہیں۔مگر جو لوگ پروفیشنلز سے یہ کام کرواتے ہیں انہیں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کمپوزنگ ٹائپنگ کا کام کروانے سے پہلے یہ باتیں ضرور جان لیں .
کمپوزنگ کے کام میں باحثین BAHISEEN.COMکے توسط سے بھی کچھ سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔لیکن ضروری معلوم ہوتا ہے کہ کچھ بنیادی باتیں اپنے احباب کے گوش گزار کردی جائیں تاکہ اس معاملے میں سہولت پیدا ہو۔ آپ کمپوزنگ خود کرنا چاہیں ، کسی اور پروفیشنل سے کمپوزنگ کروانا چاہیں یا باحثین ہیلپ سینٹر کے توسط سے یہ کام کروانا چاہیں ، اس مضمون سے آپ کو درست فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی۔
سب سے پہلے یہ جان لیں کہ کمپوزنگ اور تصحیح دو مراحل سے آپ کو گزرنا ہوتا ہے۔ نیز ان دونوں مراحل میں کمپوزنگ کی بہ نسبت تصحیح (یا Correction) زیادہ مشکل، پیچیدہ اور تھکا دینے والا کام ہے۔ اگر آپ خود کمپوزنگ کرنا چاہتے ہیں تو کمپوزنگ اور تصحیح دونوں کام خود کریں۔ اگر آپ کسی پروفیشنل کو کام دے رہے ہیں تو اس سے طے کریں کہ دونوں کام اسے ہی کرنے ہوں گے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ کمپوزنگ خود کرکے تصحیح کا کام کسی پروفیشنل سے کروالیں گے تو ایسا مت کریں۔ کیوں کہ اس سے کام میں وقت زیادہ خرچ ہوگا۔ کچھ مراحل آپ کو اضافی کرنے پڑیں گے اور آخر میں کام کی کل لاگت کسی پروفیشنل کے معاوضے سے بڑھ جائے گی۔ خود کمپوز/ ٹائپ کرنے میں حرج نہیں ہے لیکن تصحیح کا کام ٹائپ کرنے سے زیادہ پیچیدہ ہوتا ہے اس لیے اگر خود کمر بستہ ہیں تو تصحیح کا کام کرنے کے لیے بھی پر عزم رہیں۔
کمپوزنگ کے ساتھ تصحیح کام ضرور کروائیں:
اگر آپ کسی بھی پروفیشنل سے کمپوزنگ کروارہے ہیں تو معاوضہ طے کرتے ہوئے یہ بات طے کرلیں کہ کمپوزنگ کے دوران پیش آنے والی اغلاط کی تصحیح کا کام بھی کمپوزر ہی کو کرنا ہوگا ۔اگر کمپوزر آپ کے کام میں تصحیح کی گارنٹی نہیں دے رہا تو ایسے پروفیشنل سے کام مت کروائیں خواہ کمپوزنگ سستے داموں کرنے کی پیش کش کردے ۔ عموماکمپوزنگ مکمل ہونے کے بعد تصحیح کے موقع پر کمپوزرمعاہدہ توڑ دیتے ہیں کوئی بھی نیا کمپوزر صرف تصحیح کا کام لینے کیےلئےتیار نہیں ہوتا۔
اس کی وجہ عموما یہ ہوتی ہے کہ کمپوزرتصحیح کے دوران پیش آنے والی مشکلات کی پرواہ کیے بغیرنہایت غیر معیاری کمپوزنگ کرتے ہیں ۔جس کی تصحیح کرنا نہایت مشکل کام ہوتا ہے۔ اس کے بعد جب آپ کسی دوسرے پروفیشنل کے پاس کام لے جاتے ہیں تو اول تو وہ راضی نہیں ہوتا، اگر راضی ہوبھی جائے تو منہ مانگا معاوضہ لیتا ہے۔
لہذ احتیاط کریں !
ٹائپنگ/ کمپوزنگ اورتصحیح کا معاہدہ ایک ساتھ کریں اور اس مرحلے تک ایک ہی پروفیشنل سے کام کروائیں۔ بصورت دیگرآپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اس لیے معاوضے کی کمی میں دلچسپی ہرگز نہ لیں، کام کے معیار اور رفتار پر توجہ دیں۔ اگر خود کمپوزنگ کرنی ہے تو تصحیح کے لیے خود تیار رہیں۔ پروفیشنل سے کام کروارہے ہیں تو تصحیح کا کام اسی سے لیں خوا وہ کسی بھی قیمت پر ہو۔
ٹائپنگ/ کمپوزنگ کےلیے دیا گیامسودہ اپنی طرف سے فائنل کر کے دیں ۔جو سطریں آپ کاٹ دینا چاہتے ہیں انہیں واضح طور پر کاٹ دیں ۔کمپوز شدہ متن ڈیلیٹ کرتے ہوئے پروفیشنل کے ساتھ معاملات بگڑ جاتے ہیں۔ کیوں کہ کمپوز شدہ متن کو ڈیلیٹ کرنا پروفیشنل کی محنت کو ضائع کرنے کے برابر ہے۔ حذف کردہ متن کی ٹائپنگ کا معاوضہ لیا جاتا ہے خواہ وہ کئی صفحات ہوں۔ اس لیے ممکنہ حد تک صاف ستھرا لکھ کر دیں۔ پیچیدگی کی صورت میں سفیدہ(Whitener)اور ہائی لائٹر (Highlighter) یا دیگر رنگوں کےقلم سے مددلی جاسکتی ہے۔
کمپوزنگ ٹائپنگ کا کام کروانے سے پہلے یہ ضرور جان لیں کہ سافٹ وئیر کون سا استعمال کرنا ہے؟
اگر آپ مقالہ کمپوز کروا رہے ہیں تو کمپوزنگ کروانے سے پہلے طےکرلیں کہ کمپوزنگ مائیکروسافٹ آفس میں ہوگی اورحوالہ جات خودکارطریقے سے لگائےجائیں گے۔ کیوں کہ یونیورسٹیز میں مائیکروسافٹ آفس فارمیٹ ہی میں مقالہ لیا جاتا ہے۔ ان پیج میں کمپوزنگ مت کروائیں۔ ان پیج سے مائیکروسافٹ آفس میں منتقل کرتے ہوئے مسائل بڑھ جاتے ہیں۔ نیز اگر کمپوزر کو مائیکروسافٹ آفس کے استعمال میں میں کسی بھی قسم کی دشواری ہے تو ایڈوانس لیول کی مکمل راہ نمائی کے لیے ہمارا یوٹیوب چینل معاون ہوسکتا ہے۔ ہمارے یوٹیوب چینل کا لنک یہ رہا:
ناتجربہ کار کمپوزر
کم معاوضے کے لالچ میں ناتجربہ کار کمپوزر سے کام کروانے کا تجربہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا۔ کام مکمل ہونے پر عموما ضرورت سے زیادہ ادائیگی کی جا چکی ہوتی ہے۔چوں کہ وقت محدود ہوتا ہے اس لیے نئےتجربے سے گریز کریں ۔ کمپوزنگ کا معاملہ طے کرنے سے پہلے تصدیق کرلیں کہ کمپوزر مقالے کی معیاری کمپوزنگ کرسکتا ہے۔
معیاری کمپوزر کا انتخاب ضروری ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ عموما کمپوزنگ کےبعد پروفیشنل ایک بار تصحیح کا موقع دیتے ہیں۔ اگر کمپوزنگ معیاری نہ ہوگی تو تصحیح کا کام ایک مرحلے میں مکمل نہیں ہوگا۔ ظاہر ہے کہ دوسری بار تصحیح کے لیے یا تو اسی کمپوزنگ کو زبردستی گھیرنا پڑے گا یا نئی کمپوزر کو راضی کرنا پڑے گا۔ اس لئے کمپوزنگ معیاری کروائیں۔ تاکہ اس کے بعد تصحیح اور پروف ریڈنگ کے مرحلے میں زیادہ کام نہ ہو۔ اور آپ تصحیح کے بعد مقالے کی نظر ثانی پر توجہ اوردھیان دے سکیں!
معیاری کمپوزنگ سے مرادمتعدد خصوصیات ہیں:
مثلا
الفاظ کو درست ٹائپ کرنا۔
ٹائپنگ کرتے ہوئے املاء کی غلطیوں سے بچنا۔
أؤئ والے الفاظ کے درست املأکا خیال رکھنا ۔
الفاظ کے درمیان میں سپیس درست جگہ پر دینا ۔
غیر ضروری سپیس اور غلط سپیس نہ دینا۔
کمپوزنگ کے دوران الفاظ حذف نہ کرنا۔
جدید قواعد املأ کا خیال رکھنا (اگر مقالہ نگار کی ڈیمانڈ ہوتو)۔
الفاظ کے غیرضروری جوڑ سےپرہیز کرنا۔
غلط جگہ سپیس دینے سے گریز کرنا۔
خود کار طریقے سے حوالہ جات شامل کرنا۔
عنوانات اور سرخیوں کا فارمیٹ پورے مقالے میں ایک جیسا رکھنا۔
(عام طور پر تمام مقالات میں درج بالا خصوصیات مطلوب ہوتی ہیں۔ لیکن ان میں کمی بیشی بھی ہوسکتی ہے۔ نیز بعض خصوصیات بعض مواقع پر اہم نہیں ہوتیں۔)
درج بالا خصوصیات کا خیال رکھا جائے تو مقالہ کی تیاری کےدوران ایک مکمل مرحلے کےوقت اور محنت کی بچت ہوجاتی ہے۔
مدت کا تعین:
اگرچہ مدت کا تعین معاوضے کی کمی زیادتی پر اثر انداز نہیں ہوتا تاہم معاوضہ جتنا بھی ہو تکمیل کی مدت پہلے سے طے کرلینی چاہیے۔ اس سلسلے میں کسی بھی پروفیشنل کی شہرت کو ضرور دیکھ لینا چاہیے۔ مقررہ وقت کا لحاظ کرنے والے پروفیشنلز ہی عموماً Comitted ہوتے ہیں اور کام کو لگن سے اور تکنیکی بنیادوں پر کرتے ہیں۔ لہذاتسلی کرلیں کہ جس پروفیشنل سے آپ کام کروارہے ہیں وہ مقررہ وقت پر کام مکمل کرکے آپ کے حوالے کردےگا۔
مسودہ کی فراہمی:
کمپوزنگ کے لیے مسودہ کی فراہمی کا سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ اصل کاپی یا وہ صفحات کمپوزر کے حوالے کیے جائیں جن پر آپ نے لکھا ہے۔ آن لائن کام کرواتے ہوئے بھی بہتر طریقہ یہی ہے کہ آپ اصل کاغذات ڈاک کے ذریعے بھیج دیں۔ لیکن بعض اوقات کام کروانے والے اتنی عجلت میں ہوتے ہیں کہ محض تصاویر بھیجنے پر اکتفاء کرتے ہیں۔ بعض اوقات کمپوزر خود بھی تصویری شکل میں ہی مسودہ وصول کرلیتے ہیں۔ یہ طریقہ نسبتاً مشکل ہوتا ہے اور ذہنی مشقت میں اضافے کا باعث بنتا ہے لیکن کمپوزر اس طریقے سے بھی کام کردیتے ہیں۔
لیکن ایسی صورت میں خیال رکھیں کہ صاف اور واضح تصویر بھیجیں۔ اچھی کوالٹی کی تصویر جو بڑا کرنے پر خراب یا مدھم نہ ہو بلکہ واضح دکھائی دیں اور الفاظ آسانی کے ساتھ پڑھے جاسکیں۔ صفحے کا ایسا حصہ جس پر کچھ لکھا ہوا ہو تصویر میں آنے سے رہ نہ جائے۔ نیز تمام تصاویر ایک ہی رخ پر ہوں۔ یعنی ایسا نہ ہو کہ کچھ تصاویر لینڈ اسکیپ میں ہوں اور کچھ پورٹریٹ میں۔
مسودہ فراہم کرتے ہوئے اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ کام اکٹھا دیں۔ پورا مقالہ ایک ہی بار دیں یا کم از کم ایک باب مکمل کرکے دیں۔ بے ترتیبی سے کام کی فراہمی کمپوزر اور مقالہ نگار دونوں کے لیے پیچیدگی کا سبب بن سکتی ہے۔ بے ترتیب کاغذات میں اکثر مقالہ نگار کو خود بھی یاد نہیں رہتا کہ انہیں کہاں شامل کرنا ہے۔ اس لیے پہلے سے اہتمام کریں۔
معاوضہ کی مقدار:
کمپوزنگ اور دیگر سروسز کا معاوضہ عموماً مارکیٹ کے حساب سے طے کیا جاتا ہے۔ بعض شہروں میں معاوضہ زیادہ ہوتا ہے اور بعض میں کم۔ کوئی طے شدہ ریٹ لسٹ ہر جگہ لاگو نہیں کی جاسکتی۔ بڑے شہروں میں پروفیشنل سروسز کا معاوضہ عموماً زیادہ ہی ہوتا ہے اس لیے کمپوزنگ بھی مہنگی ہوسکتی ہے۔ آپ جہاں کمپوزنگ کروارہے ہیں وہاں کا ریٹ اچھی طرح معلوم کرلیں اور اس کے بعد معاملہ طے کریں۔
معاوضہ کی ادائیگی:
رقم/معاوضےکی ادائیگی کے بارے میں معلوم ہونا بہت ضروری ہے۔عموما معاوضے کا نصف ایڈوانس لیا جاسکتا ہے ۔ بقیہ رقم کام کی تکمیل کے موقع پر ادا کرنی چاہیے۔ کمپوزر/ پروفیشنل مائیکروسافٹ آفس کی فائل حوالے کرنے سے قبل مکمل رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔ اس سے پہلے تصحیح اور پروف پڑھنے کے لیے پی ڈی ایف کی کاپی فراہم کی جاتی ہے جس کے بہت سے فائدے ہیں۔ صفحہ نمبر اور تصحیح کے کام میں سہولت رہتی ہے۔ نیز کمپوزر کی طرف سے کون سی فائل صارف کو فراہم کی جائے گی اس کا تعین اتفاق رائے سے کیا جاسکتا ہے۔
خیال رکھیں:
کمپوز شدہ کاپی کی پی ڈی ایف فائل اورمائیکروسافٹ ورڈ کی فائل دونوں کسٹمر کا حق ہے۔ لیکن بعض حالات میں دیکھا گیا ہے کہ مائیکروسافٹ کی فائل کو باہمی تنازع کی وجہ سے روک لیا جاتا ہے۔ لہذا کسٹمر کسی بھی پروفیشنل سے کام کرواتے ہوئےاس بات کی تسلی کرلیں کہ آپ کی فائل محفوظ حالت میں تمام تصحیحات کے بعد آخری اور اپ ڈیٹ شدہ فائل آپ کو ملے گی۔ آپ وصول کرنے کے بعد فوراً اسے چیک کر لیں۔ نیز فائلیں مکمل ہونے کے بعد آپ کی ملکیت ہیں۔ ان کی حفاظت آپ کی ذمہ داری ہے۔ کسی بھی صورت میں کمپوزر/ پروفیشنل کے بھروسے پر مت چھوڑیں۔ بلکہ کمپوزر سے کہیں کہ اس کی فائلیں اپنے سسٹم سے ڈیلیٹ کردے تاکہ اس متن کو دوبارہ کمپوزر استعمال نہ کرسکے۔ البتہ آپ اپنا ریکارڈ محفوظ رکھیں۔
درج بالا بنیادی باتوں کو سامنے رکھتے ہوئے آپ کسی بھی پروفیشنل سےکمپوزنگ کا کام کرواسکتے ہیں۔ باحثین ہیلپ سنٹر پروفیشنل سروسز کے سلسلے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے۔ ہمارے ہاں درج بالا تمام اصولوں کا خیال رکھا جاتا ہے۔ صارفین معاری کام کے لیے ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
اگر آپ باحثین ہیلپ سینٹر کے توسط سے کام کروانا چاہتے ہیں تو درج ذیل نمبر پر واٹس ایپ یا بذریعہ ای میل رابطہ کریں۔
ای میل: bahiseen@gmail.com