مائیکروسافٹ آفس

قرآن پاک کی آیات اور احادیث کی فہرست بنائیں مکمل طریقہ

قرآن پاک کی آیات اور احادیث کی فہرست نکالیں صفحہ نمبر کے ساتھ

مقالے میں قرآن پاک کی آیات اور احادیث کی فہرست بہت ہی اہمیت رکھتی ہے۔ بعض مقالات میں تو یہ فہارس انتہائی ضروری سمجھی جاتی ہیں۔ اگر آپ اسے دستی طریقے سے کریں گے تو صفحات کے نمبرز میں بے ترتیبی کا واضح امکان موجود ہوگا نیز اس پر بے انتہا محنت بھی کرنی ہوگی۔ اگر آپ خود کار طریقے سے نکالیں گے تو نہ صرف یہ کہ وقت کی بچت ہوگی بلکہ غلطیوں کا امکان بھی نہیں رہے گا۔ مزید یہ کہ کسی بھی تبدیلی یا اضافے کی صورت میں اپ ڈیٹ کرنے سے صفحہ نمبرز دوبارہ درست ہوجاتے ہیں۔ اس ویڈیو میں تفصیل سے یہ سمجھایا گیا ہے کہ

کس طرح فہارس کو شامل کرنا ہے؟

کس طرح آیات اور احادیث کو مارک کرنا ہے اور سسٹم کو سمجھانا ہے کہ یہ متن آیات یا احادیث کا ہے؟

کس طرح سٹائل شیٹ بنانی ہے؟ کس طرح شارٹ کی بنانی ہے تاکہ ہر بار ہر آیت پر محنت نہ کرنی پڑے؟

اس ویڈیو میں فہرست آیات اور احادیث کا مکمل طریقہ کار سمجھایا گیا ہے۔

ویڈیو دیکھیں، دوستوں کے ساتھ شئیر کریں۔ ہمارے چینل کو سبسکرائب کریں۔

 

Related Posts

جواب دیں