علوم اسلامیہ کی تحقیق سے وابستہ افراد اور اداروں کے لیے
مائیکروسافٹ آفس ورڈ ایڈوانسڈ کورس
یہ مائیکروسافٹ آفس ٹائپنگ کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا سافٹ وئیر ہے۔ اس میں اردو ٹائپنگ کی سہولت بھی شامل ہے۔ اردو کے لیے اس کے استعمال کارجحان روز بروز ترقی کررہا ہے۔ اس سے پہلے اردو ٹائپنگ کے لیے ان پیج استعمال ہوتا رہا ہے لیکن بعض وجوہات کی بنا پر اردو دان طبقہ ایم ایس آفس پر منتقل ہورہا ہے۔
آج سے چند سال پہلے تک عربی اور علوم اسلامیہ کے مقالہ جات ان پیج ہی میں کیے جاتے تھے اور ایم ایس آفس کو بھی ان پیج ہی کی طرح مینول طریقے سے استعمال کیا جاتا تھا۔ الحمد للہ اس مرحلے کو باحثین علوم اسلامیہ نے بخوبی طے کیا اور ایم ایس آفس کے استعمال پر ویڈیوز بنائیں ۔ صارفین کو بتایا کہ کس طرح آٹو میٹک طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے ایم ایس آفس سے محنت اور وقت کی بچت کی جاسکتی ہے۔ دنوں کا کام منٹوں میں کیا جاسکتا ہے اور بشری کمزوریوں کے باعث ہونے والی ممکنہ غلطیوں سے بھی بچا جاسکتا ہے۔ ابتدا میں یہ سلسلہ صرف پریمیم ممبرشپ والوں کے لیے لاک کردیا گیا تھا۔ لیکن اس کی ضرورت اور اس شعبے میں موجود خلاء کے پیش نظر اسے پبلک کرنے کا فیصلہ ہوا۔ کورس کے مختلف سوالات پر مستقل ویڈیوز اور ان کا مختصر تعارف ذیل میں دیا جارہا ہے لیکن اگر آپ اس کورس کو مکمل پڑھنا چاہتے ہیں تو اس کورس کا تازہ ترین پی ڈی ایف ورژن ڈاؤن لوڈ کرکے پڑھیں۔
اس سلسلے کو ہم نے یوٹیوب چینل کے ذریعے عام صارفین کے لیے پیش کیا۔ اگرچہ یہ تمام ویڈیوز یوٹیوب پر اور متعلقہ اسباق ہماری ویب سائٹ پر موجود ہیں مگر صارفین کو پی ڈی ایف کورس ڈاؤن لوڈ کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہےکیوںکہ ہر ویڈیو کے ساتھ کچھ تفصیل بھی تمہید یا مقدمے کے طور پر سمجھانا ضروری ہوتا ہے جو کورس کی پی ڈی ایف کاپی میں لکھی دی جاتی ہے اور پی ڈی ایف کو کچھ مدت کے بعد اپ ڈیٹ بھی کیا جاتا ہے۔ اس صفحے پر کورس کی پی ڈی ایف کاپی کا لنک اور یوٹیوب چینل کا لنک موجود ہے۔ صارفین یہاں سے مطلوبہ معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔